پنجاب کے 3 شہروں میں کورونا وائرس کی وجہ سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوَن لگا دیا گیا۔

 

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے علاقوں میں لگایا گیا ہے۔ لاہور کے 12، راولپنڈی کے 3 اور گوجرانوالہ کے 2 مقامات پر 14 دن کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے 12 مقامات سے 28 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 19 ہزار 538 افراد کو لاک ڈاوَن کیا گیا۔ راولپنڈی کے 3 مقامات سے 7 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد راولپنڈی میں 947 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا اور گوجرانوالہ کے 2 مقامات پر 53 افراد کو لاک ڈاوَن کیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment