عید کے بعد سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع پیپلزپارٹی میں بغاوت کی لہر

عید کے بعد سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ہے- نمبر گیم تبدیل ہونے کا امکان بھی ہے اس سلسلہ پیپلزپارٹی میں بغاوت کی لہر کے واضح آثار دکھائی دینے لگے ہیں- وزیراعلی سندھ بھی متحرک ہوگئے اور انہوں نے مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔مراد علی شاہ نے گذشتہ روز پیرپگارا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جنہوں نے اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں  واضح طورپر دو گروپ بن چکے ہیں۔ایک گروپ کو پی ٹی آئی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔گروپ کے ارکان نے چند روز سے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

Related posts

Leave a Comment