نثار کھوڑو نے کہا سندھ پر حملہ کرنے والوں کی ٹانگیں توڑ دینگے۔
حیدرآباد میں بھی پریس کلب کے سامنے پی پی کارکنان نے مظاہرہ کیا۔
لاڑکانہ میں ایم این اے خورشید جونیجو کی قیادت میں مظاہرین نے جناح باغ چوک پر دھرنا دیا۔
سکھر، بدین، ٹنڈوالہ یار اور جامشورو سمیت کئی شہروں میں جیالے سڑکوں پر نکلے۔
مظاہروں سے قومی شاہراہ سمیت کئی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا