کراچی میں اسکولوں کو بند رکھنے کےلئے وزیر صحت بھی میدان میں آگئیں

ڈاکٹرعذرا پیچوہو نےاسکولوں کومزید بند رکھنے کا مشورہ دیدیا، دوسری جانب آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر صحت کے بیان کو مداخلت قرار دے دیا۔ کراچی میں اسکولوں کو بند رکھنے کےلئے وزیر صحت بھی میدان میں آگئیں ۔ انھوں نے ویڈیو بیان میں کورونا کے خاتمے تک پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کردی۔ سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کےچئیرمین حیدر علی نے سخت رد عمل دیا۔ انھوں نے کہا کہ صحت کی وزیر کو تعلیم میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، انکاکام…