سعودی عرب میں سرکاری ملازمین 30 اگست سے دفاتر میں آئیں گے

سعودی عرب میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی اور حالات بہتر ہونے کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہورہے ہیں۔حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق سرکاری شعبے میں کام کرنے والے تمام ملازمین 30 اگست کو دفاتر میں لوٹ آئیں گے۔ سعودی عرب کی انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے حکام نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے کام پر لوٹنے کا فیصلہ مملکت کے مختلف شہروں اور علاقوں میں کرونا وائرس کی صورت حال اور صحت کے اشاریوں کا جائزہ…

پاکستان کی درجنوں خواتین نے ’ترگت الپ کو شادی کی پیشکش کردی

ترکی ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی میں ارتغرل کے قریبی ساتھی ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے کہاکہ ”میں ہرکسی سے شادی نہیں کرسکتا“۔ارتغرل میں ارتغر ل کے قریبی ساتھی ترگت الپ کا کردار ادا کرنے واکے سینگیز کوسکون نامی ترکی اداکار نے حال ہی میں انکشاف کیاہے کہ انہیں پاکستان عورتوں کی جانب سے شادی کی بڑے پیمانے پر تجاویز ملی ہیں

اس پورن اسٹار کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ دیں گے 33 لاکھ روپے ، جانئے کیوں

: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو پورن اسٹار اسٹارمی ڈینیلس کو تقریبا 33 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے ٹرمپ کو ڈینیلس کو ان کی قانونی لڑائی کیلئے وکیل کی فیس کے طور پر 44100 ڈالر دینے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے ٹھیک گیارہ دن پہلے ہوئے سمجھوتے پر ڈینیلس نے ٹرمپ کے خلاف کیس جیت لیا ہے ۔ سمجھوتہ کے مطابق ہارنے والے فریق…

شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے محکمہ موسمیات نے شہر میں آج شام سے تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے تیز بارش کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا، مشرقی سندھ میں ایک ہوا کا کم دباؤ پہلے سے موجود ہے جو گزشتہ دنوں کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سبب بنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا دوسرا کم دباؤ جو بھارت میں راجستھان پر موجود تھا وہ بھی سندھ میں داخل ہوچکا ہے، ہوا کے دونوں کم دباؤ کے ملاپ سے مون سون کا سسٹم طاقتور ہوگا جس کی وجہ سے آج سے 28 اگست…

وفاقی وزیرشیخ رشید رو پڑے

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے بری طرح متاثر ہوئے تھے اور حالت اب بھی بہتر نہیں ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اب بھی ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مایوسی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ ان کے پاس لاکھوں روپے ہیں سب کچھ ہے لیکن جب کرونا وائرس ہوا تو انہیں ایک انجیکشن نہیں مل رہا تھا۔ پھر فوج…

میرا بھائی ایک جھوٹا اور ظالم شخص ہے۔ میریان ٹرمپ بیری کی دھائی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ہی خاندان کے اندر سے شدید مخالفت کا سامنا ہونے لگا ہے۔ ان کی بھتیجی اور بہن کے درمیان ہونے والی خفیہ ریکارڈنگ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کی سب سے بڑی بہن میریان ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی پر تنقید ان کی امیگریشن پالیسی کے تناظر میں کی ہے۔ اس پالیسی کے حوالے سے میریان ٹرمپ نے اپنے بھائی کے لیے ‘ظالم‘ اور ‘جھوٹے‘ کے الفاظ استعمال کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اصولوں پر عمل نہیں کرتا…

افغان طالبان کا وفداسلام آباد پہنچ گیا

افغان طالبان کے سیاسی دفترکا وفد ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیاجبکہ ترجمان دفترخارجہ نے افغان طالبان کے وفد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا وفد آج رات پاکستان پہنچ گیا،افغان طالبان کا وفد دوحہ سے اسلام آباد پہنچا،وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفترکا وفد ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں اسلام آباد پہنچا ہے ،افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی…

آئی سی سی نے سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کا نام آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا

سی سی نے سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کا نام آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ ظہیر عباس نے 1969 سے 1985 تک پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں ظہیر عباس کو آئکون قرار دیا، مداحوں نے ظہیر عباس کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے

لاہور میں پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر 16 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔

لاہور کے علاقے اچھرہ کے 16 سالہ ثوبان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ثوبان کو والدین نے موبائل پر پب جی گیم کھیلنے سے منع کیا جس پر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا واضح رہے کہ پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کے بڑھتے واقعات دیکھتے ہوئے پی ٹی اے نے گیم پر پابندی عائد کی تھی جسے گزشتہ…

افغانستان کا شہرغزنی ایک بار پھر زوردار دھماکے سے گونج اٹھا

  عزنی میں دھماکا خیز مواد سڑک پر نصب کیا گیا تھا جو اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سات افراد کی موت ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ صبح دس بجے کے قریب پیش آیا، دھماکا خیز مواد کے اوپر جیسے ہی گاڑی چڑھی تو زوردار دھماکا ہوگیا، دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ…