بزدار صاحب خدارا لاہور کی جان چھوڑ دیں

 پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ لاہور کو حفاظت کےلئے روبوٹ اور چابی والے کھلونوں کی ضرورت نہیں۔ لاہور کے عوام مسلسل دو سالوں سے جس اذیت اور کرب سے گزررہے ہیں اس کا ہمیں باخوبی اندازہ ہے۔ مسلم لیگ کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی لاہوریوں سے اپنی ذلت ناک شکست کا بدلہ لے رہے ہیں۔ 2018کے الیکشن میں لاہوریوں نے تحریک فساد جماعت کو ذلیل و رسوا کرکے نکالا تھا۔ آج بنی گالہ…

ترک صدر جمعہ کو ایک بڑا اور اہم اعلان کریں گے

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی کے لیے ایک بڑی خبر ہے جس کا اعلان بروز جمعہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان جمعے کو ایک اہم اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے بعد ترکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ اگر میں یہ خبر ابھی دے دوں تو ہم اپنا جوش وخروش کھو دیں گے، لہذا مجھے لگتا ہے ابھی یہ خبر دینے کا درست وقت نہیں ہے

شیروں کی ہلاکت زرتاج گل سمیت کئی اعلیٰ حکام ہائیکورٹ میں طلب

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے شیروں کی منتقلی کے دوران ہلاکت کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم، مسلم لیگ (ن) کے سابق وزرا طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین عامر علی احمد، اسلام آباد کے میئر عنصر عزیز شیخ اور متعدد دیگر افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔ جن دیگر افراد کو نوٹس جاری…

ہماری حکومت میں آپ کی تنخواہیں پھر 50 فیصد بڑھادی جائیں گی

ابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے، اس دوران ان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کے ملازمین کے ساتھ دلچسپ مکالمہ سامنے آگیا۔ سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے، اس دوران ان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کے ملازمین کے ساتھ دلچسپ مکالمہ سامنے آگیا۔ آصف زرداری کا اسلام آباد ایئرپورٹ کے ملازمین کو کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے آپ کا گزارا مشکل ہے، میں ایک بار پھر آؤں گا، اور ہماری حکومت میں آپ کی تنخواہیں پھر…

محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید شدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہونگی جس کے باعث آئندہ تین سے چار روز کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سےجمعہ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، نوشہرہ اور کشمیر میں…

سندھ کی تقسیم اور کراچی کی وفاق کو حوالگی کی خبروں پر پیپلزپارٹی کا احتجاج

نثار کھوڑو نے کہا سندھ پر حملہ کرنے والوں کی ٹانگیں توڑ دینگے۔ حیدرآباد میں بھی پریس کلب کے سامنے پی پی کارکنان نے مظاہرہ کیا۔ لاڑکانہ میں ایم این اے خورشید جونیجو کی قیادت میں مظاہرین نے جناح باغ چوک پر دھرنا دیا۔ سکھر، بدین، ٹنڈوالہ یار اور جامشورو سمیت کئی شہروں میں جیالے سڑکوں پر نکلے۔ مظاہروں سے قومی شاہراہ سمیت کئی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا