وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طوفانی تیز ہواؤں اور بارش کے سبب ہوائی اڈے کا ٹرمینل9 اپنی جگہ سے سرک گیا ہے اور عمارت میں دراڑیں پر جانے سے سول ایویشن کی نااہلی اور کرپشن کا پول کھل گیا۔عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرمینل سرک جانےکے باعث مسافر جہاز لگنے کا انتطار کرتے رہے تاہم بعد ازاں مسافروں کو بی6 لاؤنج سے اے1 لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔پی آئی اے کی پرواز پی کے701 کو بھی ٹرمینل نمبر7پر لگا دیا گیا تھا۔۔ پرواز پی کے701 کومانچسٹر روانہ کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اپنی جگہ سے سرکنے والے ٹرمینل کو بہت جلد اپنی جگہ پر واپس لگا دیا جائے گا۔ یادرہے کہ اسلام آباد ائرپورٹ کا افتتاح دوسال قبل یکم مئی2018 میں ہوا تھا۔ ۔ 19 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہوائی اڈے پر ناقص تعمیر کے سبب نقصانات معمول بن چکے ہیں۔اس سلسلہ میں سول ایوی ایشن کی افسران گزشتہ دو سال سے کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ریکارڈ کو غائب کر چکے ہیں۔
Related posts
-
England’s Morning Mission: Early Wickets
England began Day 2 with Brydon Carse opening the bowling, targeting early breakthroughs to justify the decision... -
Erdoğan Issues Stark Warning to German Chancellor
During a phone call on June 20, Turkish President Recep Tayyip Erdoğan told Chancellor Merz that... -
Iran Launches Wave of Missiles & Drones on Ben Gurion & Key Israeli Targets
Late Saturday, Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) confirmed launching Shahed‑136 drones and solid- and liquid-fueled...