وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے کاغذات لندن بھول آئے ہیں، مجھے نہیں امید کہ انہیں واپس لندن جانےکی اجازت ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں پنڈی میں رہتا ہوں، میرے دو موکل ہیں جن کی تمام چیزوں پرگہری نظر ہے، انہوں نے بتایا کہ جیسے جیسےکیس آئیں گے لوگ ٹارگٹ بنیں گے، ٹارگٹ اپوزیشن بھی ہوگی اورحکومت کےلوگ بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران ہمارےبھائی ہیں، ان کو کچھ نہیں ہوگا۔
شیخ رشید نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ میں بڑے پیمانے پر نیب کو ٹارزن بنتے دیکھ رہا ہوں، دونوں طرف سے لوگوں کو نیب کی زد میں آتے دیکھ رہا ہوں