شیروں کی ہلاکت زرتاج گل سمیت کئی اعلیٰ حکام ہائیکورٹ میں طلب

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے شیروں کی منتقلی کے دوران ہلاکت کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم، مسلم لیگ (ن) کے سابق وزرا طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین عامر علی احمد، اسلام آباد کے میئر عنصر عزیز شیخ اور متعدد دیگر افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔

جن دیگر افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری ناہید ایس درانی، پارلیمانی سیکریٹری رخسانہ نوید، چیف میٹرو پولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی، انسپکٹر جنرل جنگلات سلیمان خان، پنجاب کے جنگلات اور وائلڈ لائف سیکریٹری محمد آصف، خیبر پختونخوا کے جنگلات کے سیکریٹری شاہد اللہ، سینیٹر مشاہد حسین سید، زاہد بیگ مرزا، اعتزالدین، ​​وقار زکریا، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) کے چیئرمین ڈاکٹر انیس الرحمن، ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن کے ڈاکٹر غلام اکبر اور ایڈووکیٹ طارق حسن شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment