انڈیا میں ٹک ٹاک کی بندش، 22 سالہ سٹار نے خود کشی کرلی

بھارت میں ٹک ٹاک کی بندش سے مایوس ہو کر 22 سالہ ٹک ٹاک سٹار نے خود کشی کرلی۔

22 سالہ سندھیا چوہان دلی یونیورسٹی کی طالبہ اور ٹک ٹاک پر بہت زیادہ متحرک تھیں، بھارتی میڈیا میں ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد خود کشی کی ہے تاہم پولیس نے اس معاملے پر ابھی کوئی بات نہیں کی۔

 سندھیا چوہان پولیس انسپکٹر کی بیٹی ہیں، ان کا خاندان گزشتہ 6 ماہ سے میرٹھ کے پلوپورم گرین پارک میں رہائش پذیر ہے۔ جس وقت سندھیا نے خود کشی کی اس وقت اس کی والدہ گھر پر ہی موجود تھیں۔ سندھیا نے شام 5 بجے اپنے کمرے کو اندر سے بند کیا اور پھندے سے جھول گئیں، ان کے پھوپھی زاد بھائی نے واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع کی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر سندھیا کی لاش کو نکالا اور اسے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے سندھیا چوہان کا موبائل فون اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ 2 ماہ سے ہی ڈپریشن میں تھیں ، پولیس ان کی موت کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

Related posts

Leave a Comment