شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی حالت مستحکم کمرکے درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے

شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور ہندی فلموں کے بزرگ اداکاردلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے،لیکن اس درمیان ان کی اہلیہ سائرہ بانو اور خاندان کے دوست فیصل فاروقی نے طبیعت بہتر ہونے کی بات کہی ہے اور کہاہے کہ کمرمیں شدید درد کی وجہ سے انہیں شمال مغربی ممبئی کے علاقہ باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیاہے -فیصل فاروقی نے پرستاروں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں -اہلیہ سائرہ بانو نے ایک آڈیو پیغام ٹوئیٹ کرتے ہوئے دلیپ کمارکی طبیعت کا احوال پیش کیا ہے کہ 97/ سالہ دلیپ کمارکو کمر میں شدید درد کی شکایت کے بعد لیلاوتی اسپتال کے طبی ماہرین کے مشورے پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے -آج انہوں نے بزرگ اداکار کے ہمراہ اپنا ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پرستاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ لیلاوتی اسپتال میں مکمل طبی جانچ کے بعدہم گھر آگئے ہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، اللہ کا شکر ہے، آپ سب کی دعا ہے،ہمارے ساتھ آپ کا پیار ہے، ہم اللہ کے شکر گزار ہیں اور آپ لوگوں کی دعا کے لیے بہت بہت شکریہ ”-

Related posts

Leave a Comment