وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کے بعد وزیر خارجہ نے مبینہ طور پر اعظم خان کوتھپڑ جڑ دیا ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے متمنی تھے،وزیر اعظم آفس کے باہر وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے شاہ محمود قریشی کو اندر جانے سے روک دیا، روکے جانے پر شاہ محمودقریشی اور اعظم خان میں تلخ کلامی ہوئی۔جس پر تیش میں آ کر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے…
Year: 2020
ہری پورافغان مہاجر کیمپ میں فائرنگ کے تبادلہ میں 6 افراد قتل
ہری پور افغان مہاجر کیمپ میں حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کی رقم کے تقسیم کے تنازعہ پر کھلابٹ کے چاندنی چوک میں واقع بہرام شوروم پر ہونے والے جرگہ میں تنازعہ طول پکڑ گیا۔ جس پر دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ۔ جس میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد ٹراما سنٹر پہنچتے ہوئے جان بحق
کورونا وائرس کی نئی لہر پہلے سے زیادہ خطرناک اور مختلف انداز سے نمودار ہوگی
عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر پہلے سے زیادہ خطرناک اور مختلف اداز سے نمودار ہوگی اب اس سے متاثر ہونے والے افراد وہ ہوں گے جن میں سے کورونا وائرس کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔ ایشیا پیسیفک کے ممالک میں اب20،…
انڈیا میں ٹک ٹاک کی بندش، 22 سالہ سٹار نے خود کشی کرلی
بھارت میں ٹک ٹاک کی بندش سے مایوس ہو کر 22 سالہ ٹک ٹاک سٹار نے خود کشی کرلی۔ 22 سالہ سندھیا چوہان دلی یونیورسٹی کی طالبہ اور ٹک ٹاک پر بہت زیادہ متحرک تھیں، بھارتی میڈیا میں ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد خود کشی کی ہے تاہم پولیس نے اس معاملے پر ابھی کوئی بات نہیں کی۔ سندھیا چوہان پولیس انسپکٹر کی بیٹی ہیں، ان کا خاندان گزشتہ 6 ماہ سے میرٹھ کے پلوپورم گرین پارک میں رہائش پذیر ہے۔…
گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی، جیل سپریٹنڈنٹ سمیت 9 اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صدارت میں گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی کی صورتحال پر اجلاس ہوا ۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر جیل سپریٹنڈنٹ سمیت 9 اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار جیل عملے کو مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ سول لائن کی حوالات میں بند کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جیلوں میں فوری طورپر شکایات بکس رکھوانے کی ہدایت کردی اور محکمہ جیل خانہ جات کے کرپٹ افسروں اوراہلکاروں کی فہرستیں بنانے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ جمعرات کو گجرات جیل میں قیدیوں نے…
امریکی انٹیلی جنس کے مطابق روسی فوج نے افغانستان میں امریکی فوجیوں اور دیگر فورسز کو قتل کرنے کے لیے طالبان سے وابستہ جنگجوؤں کو انعام کی پیشکش کی
برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حکام نے اس معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے کئی ماہ قبل یہ تعین کیا کہ روسی ملٹری انٹیلی جنس نے گزشتہ برس یورپ میں قتل سے وابستہ کوششوں میں کامیاب حملوں کے لیے انعامات کی پیشکش کی تھی۔ اخبار نے کہا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے ساتھ قریبی طور پر وابستہ جنگجوؤں یا مسلح جرائم پیشہ عناصر نے کچھ انعامی رقم وصول بھی کی۔
شاہ زین بگٹی کی وفاقی حکومت کو دھمکی 2 دن میں مطالبات منظور نا کیے تو حکومت سے علیحدگی اختیار کریں گے
وفاقی حکومت نے ایک بار پھر شاہ زین بگٹی سے بجٹ کی منظوری کے لیے حمایت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق زین بگٹی نے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعظم کے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومتی وفد نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی، حکومتی وفد میں پرویز خٹک، اسد عمر، عمر ایوب اور قاسم سوری شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر شاہ زین بگٹی سے بجٹ کی منظوری کیلئے حمایت مانگ لی، جبکہ حکومتی…
پشاور میں افغان پناہ گزین پر تشدد کا معاملہ: ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی عہدے سےفارغ
پاکستان کے شہر پشاور میں ایک شہری پر تشدد اور اسے نیم برہنہ کر کے ویڈیو بنانے کے معاملے میں ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور بابر آفریدی کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کی جگہ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کو ایس ایس پی پشاور تعینات کر دیا گیا ہے مذکورہ شخص کے خاندان کے افراد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا اصل نام ردیع اللہ عرف عامر ہے اور یہ…
ہم اب پاکستان کی تاریخ کا بہترین لوکل گورنمنٹ سسٹم لا رہے ہیں’
تربوز‘‘ کے طبی فائدے
گرمیوں کا لازمی جز،وٹامن اے اور وٹامن سی کی خوبیوں سے مالامال اور صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرنے والا رس دار ’’ تربوز ،،ایک ایسا ہی پھل ہے جسے موسم گرما کا تحفہ قرار دیاجاتا ہے۔تربوز کو ہر زبا ن میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے پنجابی میں ہندوانہ ، انگریزی میں واٹر میلین ، عربی میں بطیخ ، اور ترکی میں تاجور کہتے ہیں۔تربوز تقریباً دنیا کےہر علاقے میں پایا جاتا ہے لیکن خاص طور پر پاکستان ، ہندوستان ، ایران ،شمالی بنگال ، صوبہ سرحد اور…