تربوز‘‘ کے طبی فائدے

گرمیوں کا لازمی جز،وٹامن اے اور وٹامن سی کی خوبیوں سے مالامال اور صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرنے والا رس دار ’’ تربوز ،،ایک ایسا ہی پھل ہے جسے موسم گرما کا تحفہ قرار دیاجاتا ہے۔تربوز کو ہر زبا ن میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے پنجابی میں ہندوانہ ، انگریزی میں واٹر میلین ، عربی میں بطیخ ، اور ترکی میں تاجور کہتے ہیں۔تربوز تقریباً دنیا کےہر علاقے میں پایا جاتا ہے لیکن خاص طور پر پاکستان ، ہندوستان ، ایران ،شمالی بنگال ، صوبہ سرحد اور…

جون کے آخر میں دوحہ میں بین الافغان مذاکرات متوقع

افغانستان میں لڑائیوں میں مصروف دونوں فریق، طالبان اور حکومت امن مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہوا گئے ہیں تاکہ دو عشروں سے جاری اس خون خرابے کا کوئی سیاسی تصفیہ ڈھونڈا جا سکے۔ ان مذاکرات کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ امکان یہ ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات اس ماہ کے آخر میں قطر میں ہوں گے۔ اتوار کے روز طالبان کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ سے بات چیت کے دوران اس نئی پیش رفت کے بارے میں تصدیق کی،…

پیرس کی عدالت نے پاکستان کے ساتھ اسلحہ سودے میں رشوت خوری پر 6فرانسیسیوں کو قید کی سزا سنا دی

 فرانس میں چھ افراد کو 1990میں ہونے والے ایک اسلحہ سودے میں 2ملین یورو (1.8ملین پونڈ)رشوت لینے کے جرم میں دو تا پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔پاکستان کے ساتھ کراچی افئیر کے عنوان سے اگستا آبدوزوں کے سودے میں رشوت لینے کا جن چھ افراد کو مجرم پایا گیا ان میں تین سابق سرکاری فرانسیسی عہدیداران اور تین دویگر ہیں۔ اس سودے میں جو خفیہ کمیشن طے ہوا تھا اسے رقم کی شکل میں فرانس وپس لایا گیا تھا۔ اس میں سے کچھ رقم مبینہ طور پر سابق…

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی حالت مستحکم کمرکے درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے

شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور ہندی فلموں کے بزرگ اداکاردلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے،لیکن اس درمیان ان کی اہلیہ سائرہ بانو اور خاندان کے دوست فیصل فاروقی نے طبیعت بہتر ہونے کی بات کہی ہے اور کہاہے کہ کمرمیں شدید درد کی وجہ سے انہیں شمال مغربی ممبئی کے علاقہ باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیاہے -فیصل فاروقی نے پرستاروں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں -اہلیہ سائرہ بانو نے ایک آڈیو پیغام ٹوئیٹ کرتے…

افغانستان میں کورونا انفیکشن سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26,874 ہوگئی

   افغانستان میں بدھ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے متاثر 564 نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26,874 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے آج اس کی تصدیق کی ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 16 صوبوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  1,126 لوگوں کا کورونا ٹسٹ کیا گیا اور ٹسٹ رپورٹ میں 564 معاملے پازیٹیو پائے گئے۔‘‘انہوں نے بتایا کہ اسی مدت میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے تیس مریضوں  کی موت ہونے کے…

امریکہ میں 50 ہزار کاروبار دوبارہ نہیں کھلیں گے

امریکہ میں کرونا وائرس کا بحران شروع ہونے کے بعد سے ایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ کاروبار بند ہو چکے ہیں۔ان میں سے 35 فیصد یا لگ بھگ 50 ہزار کاروباروں کے دوبارہ کھلنے کا امکان نہیں ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس بحران نے ملک بھر میں چھوٹے کاروباروں کو کس بری طرح متاثر کیا ہے۔یہ ڈیٹا امریکی کمپنی یلپ نے جاری کیا ہے جو کاروباروں کے بارے میں عوامی آرا کو اپنی ویب سائٹ اور فون ایپ پر شائع کرتی ہے۔ اس نے ان کاروباروں…

حج محدود یامنسوخ کرنے کے مسئلے پرسعودی حکام کشمکش کاشکار، معاشی نقصان اور سخت گیر مسلمانوں کی برہمی کاخدشہ

سعودی حکومت ان دنوں حج کی اجازت دینے یا اس کی منسوخی کے بارے میں فیصلے پر غور کر رہی ہے۔ حج کے حوالے سے کسی بھی قسم کے فیصلے سے اسلامی دنیا میں وسیع تر نتائج سامنے آئیں گے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر سعودی عرب رواں سال حج محدود کرنے یا اسے منسوخ کرنے کا اعلان کرسکتا ہے جو جدید دور میں پہلی مرتبہ ہوگا۔دوسری جانب مسلمان ممالک ریاض کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہ آنے پر دباؤ ڈال رہے کہ بتایا جائے کہ کیا…

طالبان کی جانب سے افغانستان کے دو شمالی صوبوں میں بدھ کی علی ا لصبح فوجی کیمپس پر حملوں میں 17 افغان فوجی اور 9طالبان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہی

جبکہ ان حملوں میں فوج کے 11 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک کے شمالی صوبے قندوز میں 5 افغان فوجی اس وقت ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے جب صوبائی دارالحکومت شہر قندوز سے 15 کلومیٹر شمال میں واقع تلا کا میں ایک شاہراہ پر، جو شہر کو سرحدی قصبہ شیر خان سے ملاتی ہے، جھڑپیں شروع ہوئیں۔فوج کے217 پامیر کور کے عبدالقادر نے شنِہوا کو بتایا کہ دو گھنٹوں کی لڑائی کے بعد طالبان شدت پسندوں کو اس جگہ سے زبردستی پیچھے دھکیلا گیا ۔ اس…

کیمبرج امتحانات، اے اور او لیول کی نومبر کی امتحانی سیریز کا شیڈول جاری

یمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے کورونا کی وبا میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے اے اور او لیول کے طلبا و طالبات کے لیے نومبر سیریز 2020 کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کیمبرج کی جانب سے کی گئی علاقائی تقسیم کے تحت زون 4 میں آتا ہے اور مئی اور جون سیریز 2020 کے منسوخ کیے گئے امتحانات کے سبب پاکستان میں نومبر سیریز میں معمول سے زیادہ طلبا کی امتحان میں شرکت متوقع ہے جو کئی ہزار تک جاسکتی ہے کیونکہ پاکستان میں…