امریکی انٹیلی جنس کے مطابق روسی فوج نے افغانستان میں امریکی فوجیوں اور دیگر فورسز کو قتل کرنے کے لیے طالبان سے وابستہ جنگجوؤں کو انعام کی پیشکش کی

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حکام نے اس معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے کئی ماہ قبل یہ تعین کیا کہ روسی ملٹری انٹیلی جنس نے گزشتہ برس یورپ میں قتل سے وابستہ کوششوں میں کامیاب حملوں کے لیے انعامات کی پیشکش کی تھی۔ اخبار نے کہا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے ساتھ قریبی طور پر وابستہ جنگجوؤں یا مسلح جرائم پیشہ عناصر نے کچھ انعامی رقم وصول بھی کی۔

شاہ زین بگٹی کی وفاقی حکومت کو دھمکی 2 دن میں مطالبات منظور نا کیے تو حکومت سے علیحدگی اختیار کریں گے

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر شاہ زین بگٹی سے بجٹ کی منظوری کے لیے حمایت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق زین بگٹی نے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعظم کے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومتی وفد نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی، حکومتی وفد میں پرویز خٹک، اسد عمر، عمر ایوب اور قاسم سوری شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر شاہ زین بگٹی سے بجٹ کی منظوری کیلئے حمایت مانگ لی، جبکہ حکومتی…

پشاور میں افغان پناہ گزین پر تشدد کا معاملہ: ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی عہدے سےفارغ

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک شہری پر تشدد اور اسے نیم برہنہ کر کے ویڈیو بنانے کے معاملے میں ایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور بابر آفریدی کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کی جگہ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کو ایس ایس پی پشاور تعینات کر دیا گیا ہے مذکورہ شخص کے خاندان کے افراد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا اصل نام ردیع اللہ عرف عامر ہے اور یہ…

تربوز‘‘ کے طبی فائدے

گرمیوں کا لازمی جز،وٹامن اے اور وٹامن سی کی خوبیوں سے مالامال اور صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرنے والا رس دار ’’ تربوز ،،ایک ایسا ہی پھل ہے جسے موسم گرما کا تحفہ قرار دیاجاتا ہے۔تربوز کو ہر زبا ن میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے پنجابی میں ہندوانہ ، انگریزی میں واٹر میلین ، عربی میں بطیخ ، اور ترکی میں تاجور کہتے ہیں۔تربوز تقریباً دنیا کےہر علاقے میں پایا جاتا ہے لیکن خاص طور پر پاکستان ، ہندوستان ، ایران ،شمالی بنگال ، صوبہ سرحد اور…

جون کے آخر میں دوحہ میں بین الافغان مذاکرات متوقع

افغانستان میں لڑائیوں میں مصروف دونوں فریق، طالبان اور حکومت امن مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہوا گئے ہیں تاکہ دو عشروں سے جاری اس خون خرابے کا کوئی سیاسی تصفیہ ڈھونڈا جا سکے۔ ان مذاکرات کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ امکان یہ ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات اس ماہ کے آخر میں قطر میں ہوں گے۔ اتوار کے روز طالبان کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ سے بات چیت کے دوران اس نئی پیش رفت کے بارے میں تصدیق کی،…

پیرس کی عدالت نے پاکستان کے ساتھ اسلحہ سودے میں رشوت خوری پر 6فرانسیسیوں کو قید کی سزا سنا دی

 فرانس میں چھ افراد کو 1990میں ہونے والے ایک اسلحہ سودے میں 2ملین یورو (1.8ملین پونڈ)رشوت لینے کے جرم میں دو تا پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔پاکستان کے ساتھ کراچی افئیر کے عنوان سے اگستا آبدوزوں کے سودے میں رشوت لینے کا جن چھ افراد کو مجرم پایا گیا ان میں تین سابق سرکاری فرانسیسی عہدیداران اور تین دویگر ہیں۔ اس سودے میں جو خفیہ کمیشن طے ہوا تھا اسے رقم کی شکل میں فرانس وپس لایا گیا تھا۔ اس میں سے کچھ رقم مبینہ طور پر سابق…

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی حالت مستحکم کمرکے درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے

شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور ہندی فلموں کے بزرگ اداکاردلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے،لیکن اس درمیان ان کی اہلیہ سائرہ بانو اور خاندان کے دوست فیصل فاروقی نے طبیعت بہتر ہونے کی بات کہی ہے اور کہاہے کہ کمرمیں شدید درد کی وجہ سے انہیں شمال مغربی ممبئی کے علاقہ باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیاہے -فیصل فاروقی نے پرستاروں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں -اہلیہ سائرہ بانو نے ایک آڈیو پیغام ٹوئیٹ کرتے…

افغانستان میں کورونا انفیکشن سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26,874 ہوگئی

   افغانستان میں بدھ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے متاثر 564 نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26,874 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے آج اس کی تصدیق کی ہے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 16 صوبوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  1,126 لوگوں کا کورونا ٹسٹ کیا گیا اور ٹسٹ رپورٹ میں 564 معاملے پازیٹیو پائے گئے۔‘‘انہوں نے بتایا کہ اسی مدت میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے تیس مریضوں  کی موت ہونے کے…

امریکہ میں 50 ہزار کاروبار دوبارہ نہیں کھلیں گے

امریکہ میں کرونا وائرس کا بحران شروع ہونے کے بعد سے ایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ کاروبار بند ہو چکے ہیں۔ان میں سے 35 فیصد یا لگ بھگ 50 ہزار کاروباروں کے دوبارہ کھلنے کا امکان نہیں ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس بحران نے ملک بھر میں چھوٹے کاروباروں کو کس بری طرح متاثر کیا ہے۔یہ ڈیٹا امریکی کمپنی یلپ نے جاری کیا ہے جو کاروباروں کے بارے میں عوامی آرا کو اپنی ویب سائٹ اور فون ایپ پر شائع کرتی ہے۔ اس نے ان کاروباروں…