پنجاب حکومت نے ہفتے میں 3دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہفتے کے باقی دن لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی ۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، جبکہ پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو نرمی ہوگی ،نرمی کے دنوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں چھوٹی دکانیں اور بازاروں میں کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم بڑے پلازے اور شاپنگ مالز ہفتے کے ساتوں دن بند رہیں گے ۔کورونا کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن برقرار رہے گا ۔ لاہور ،فیصل آباد ،ملتان ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی اور گجرات شامل ہیں ۔ 15 اضلاع میں 18 مئی تک ایس اوپیز کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔
Related posts
-
England’s Morning Mission: Early Wickets
England began Day 2 with Brydon Carse opening the bowling, targeting early breakthroughs to justify the decision... -
Erdoğan Issues Stark Warning to German Chancellor
During a phone call on June 20, Turkish President Recep Tayyip Erdoğan told Chancellor Merz that... -
Iran Launches Wave of Missiles & Drones on Ben Gurion & Key Israeli Targets
Late Saturday, Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) confirmed launching Shahed‑136 drones and solid- and liquid-fueled...