محکمہ موسمیات کے مطابق مزید شدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہونگی جس کے باعث آئندہ تین سے چار روز کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سےجمعہ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، نوشہرہ اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث جمعرات اور جمعہ کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے جبکہ اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔