جبکہ ان حملوں میں فوج کے 11 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک کے شمالی صوبے قندوز میں 5 افغان فوجی اس وقت ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے جب صوبائی دارالحکومت شہر قندوز سے 15 کلومیٹر شمال میں واقع تلا کا میں ایک شاہراہ پر، جو شہر کو سرحدی قصبہ شیر خان سے ملاتی ہے، جھڑپیں شروع ہوئیں۔فوج کے217 پامیر کور کے عبدالقادر نے شنِہوا کو بتایا کہ دو گھنٹوں کی لڑائی کے بعد طالبان شدت پسندوں کو اس جگہ سے زبردستی پیچھے دھکیلا گیا ۔ اس دوران 4 عسکر یت بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔شمالی جوزجان صوبہ میں 12 فوجی اور 5 عسکریت پسند ہلاک اور فوج کے 5 اہلکار اور 10 جنگجو اس وقت زخمی ہوگئے جب طالبان نے بالا حصار کے ضلع اقچا میں ایک اہم سٹریٹجک مقام پر واقع ایک آرمی کیمپ پر حملہ کردیا۔ صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔یہ تازہ ترین جھڑپیں ایک ایسے موقع پر ہوئی ہیں جب شدت پسند اور انسداد شدت پسند سرگرمیاں روایتی طور پر موسم بہار اور گرما میں بڑھ جاتی ہیں جس کو افغانستان میں عام طور پر لڑائی کا موسم کہا جاتا ہے۔
Related posts
-
England’s Morning Mission: Early Wickets
England began Day 2 with Brydon Carse opening the bowling, targeting early breakthroughs to justify the decision... -
Erdoğan Issues Stark Warning to German Chancellor
During a phone call on June 20, Turkish President Recep Tayyip Erdoğan told Chancellor Merz that... -
Iran Launches Wave of Missiles & Drones on Ben Gurion & Key Israeli Targets
Late Saturday, Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) confirmed launching Shahed‑136 drones and solid- and liquid-fueled...