محکمہ موسمیات کا کہنا ہے تیز بارش کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا، مشرقی سندھ میں ایک ہوا کا کم دباؤ پہلے سے موجود ہے جو گزشتہ دنوں کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سبب بنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا دوسرا کم دباؤ جو بھارت میں راجستھان پر موجود تھا وہ بھی سندھ میں داخل ہوچکا ہے، ہوا کے دونوں کم دباؤ کے ملاپ سے مون سون کا سسٹم طاقتور ہوگا جس کی وجہ سے آج سے 28 اگست تک ابتدا میں تیز جبکہ بعد ازاں معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں جنوب مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے