راستہ کیوں روکا؟ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مار دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کے بعد وزیر خارجہ نے مبینہ طور پر اعظم خان کوتھپڑ جڑ دیا

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے متمنی تھے،وزیر اعظم آفس کے باہر وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے شاہ محمود قریشی کو اندر جانے سے روک دیا، روکے جانے پر شاہ محمودقریشی اور اعظم خان میں تلخ کلامی ہوئی۔جس پر تیش میں آ کر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعظم خان کو تھپڑ جڑا دیا

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے میٹنگ میں ہونے کے باعث اعظم خان نے مبینہ طور پر وزیر خارجہ کو اندر جانے سے روکا،جس پر وزیر خارجہ نے مشتعل ہو کر اعظم خان کو تھپڑ رسید کر دیا۔تھپڑ رسید کر کہ وزیر خارجہ وزیر اعظم آفس میں داخل ہوئے اور وزیر اعظم سے شکایت بھی کی، واقعہ رواں ہفتے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں پیش آیا تھا

Related posts

Leave a Comment