افغان طالبان کا وفداسلام آباد پہنچ گیا

افغان طالبان کے سیاسی دفترکا وفد ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیاجبکہ ترجمان دفترخارجہ نے افغان طالبان کے وفد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا وفد آج رات پاکستان پہنچ گیا،افغان طالبان کا وفد دوحہ سے اسلام آباد پہنچا،وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفترکا وفد ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں اسلام آباد پہنچا ہے ،افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پرپاکستان آیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے افغان طالبان وفد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کی دعوت پر افغان طالبان کا وفد پاکستان کے دورے پرآیا ہے،افغان طالبان کا وفد دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی عمل کوآگے بڑھانے،تجارت،افغان مہاجرین کے معاملات اورعوام کی نقل وحمل بارے بات چیت کرےگا۔

Related posts

Leave a Comment