عزنی میں دھماکا خیز مواد سڑک پر نصب کیا گیا تھا جو اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سات افراد کی موت ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ صبح دس بجے کے قریب پیش آیا، دھماکا خیز مواد کے اوپر جیسے ہی گاڑی چڑھی تو زوردار دھماکا ہوگیا، دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں غزنی میں خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوئے تھے۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے اسپیشل یونٹ دفتر پر خودکش دھماکے میں بارود سے بھری گاڑی کا استعمال کیا گیا تھا۔
Related posts
-
Malaysia arrests 7 Japanese men suspected of phone scam operation
There aren’t 13 Japanese suspects detained in Malaysia for alleged scams. Instead, Malaysian authorities detained 13... -
Removing Sheikh Mujibur Rahman’s Image Sparks Debate- Bangladesh’s Efforts to Revamp National Identity
Bangladesh has introduced new banknotes featuring Hindu and Buddhist temples, replacing the image of its founding... -
Japan’s Demographic Dilemma: Lowest Birth Rate in Over 100 Years
Japan is grappling with a record-low birth rate, with only 686,061 births recorded in 2024, the...