خیال رہے کہ اس سے قبل 3 جون کو شہباز شریف کی عبوری ضمانت کے لیے درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نیب کو 17 جون تک انہیں گرفتار کرنے سے روکا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔